پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچا لیا

کراچی:(بیورورپورٹ) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچا لیا۔

ترجمان پی ایم ایس اے نے کہا26 دسمبر کو جہاز میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ملی ،جہازکراچی سے تقریباً 120 میل دور جنوب میں تھا،پی ایم ایس اے نے فوری طور پرمربوط ریسکیو آپریشن شروع کیا، ٹیم کو حادثے کی جگہ پر بھیجا گیا ،عملے کے 9 اراکین کو بچالیا۔