سئیول:(مشرق نیوز)جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے قائم مقام صدر کو بھی گھربھیج دیا،قائم مقام صدر ہان ڈک سو کےخلاف مواخذے کی تحریک کے حق میں 192اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ دیا، مواخذے کی تحریک کی کامیابی کےلئے 151ووٹ درکار تھے۔
مواخذے کی تحریک کےلئے ووٹنگ کے دوران پارلیمنٹ میں حکومتی اراکین کی ہنگامہ آرائی ،شورشرابا کسی کام نہ آیا،واضح رہے جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے سابق صدر یون سک یول کےخلاف کارروائی کےلئے آئینی ججوں کی تقرری سے انکارکیاجس کے بعد اپوزیشن مواخذے کی تحریک لائی۔
جنوبی کوریا میں ایک اور تبدیلی، پارلیمنٹ نے قائم مقام صدر کو بھی گھربھیج دیا



















