جی ایچ کیو حملہ کیس میں 2 مفرور ملزموں کے اشتہار

راولپنڈی :(بیورورپورٹ) خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 2 مفرور ملزموں کے اشتہار جاری کر دیئے۔

جج امجد علی شاہ نے شہیر سکندر اور عاصم کے اشتہار جاری کئے،عدالت نے ملزموں کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا، ملزموں کی جانب سے سرنڈر نہ کرنے پر اشتہاری قرار دیا جائے گا،پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد کی قرقی کا عمل بھی شروع کر دیا جائےگا۔