راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے مسیحی برادری قوم کیلئے فخر اور طاقت کا باعث ہے، پاکستان کو پرامن و خوشحال بنانے کےلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس تقریب میں شرکت کی ،مسیحی برادری نے چرچ آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا،جنرل سید عاصم منیر نے ملک بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملکی، ثقافتی، سماجی، اقتصادی، قومی ترقی میں اقلیتوں و مسیحی برادری کی شراکت کا اعتراف کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا مسیحی برادری قوم کےلئے فخر و طاقت کا باعث ہے،کرسمس ہمدردی، سخاوت اور خیرسگالی کے آفاقی اصولوں کی یاد دلاتی ہے جو ہماری متنوع قوم کو جوڑنے والی بنیاد ہیں،،قائد اعظم کی بصیرت افروز قیادت، پختہ عزم اور ایمان، اتحاد و تنظیم کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہنے کی وجہ سے پاکستان کا قیام ممکن ہوا،قائداعظم کے آزادی، مساوات اور مذہبی رواداری کے اصول قوم کو درپیش چیلنجز کے حل کےلئے رہنمائی فراہم کرتے ہیں،عہد کریں قائدکے خواب کو حقیقت میں بدلنے کےلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے،قائد اعظم کے نظریات علاقائی سالمیت کے تحفظ سے لےکر اندرونی استحکام کو فروغ دینے کےلئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















