واشنگٹن (مشرق نیوز) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے سے قبل پانامہ پر تنقید کی تھی کہ وہ پانامہ نہر کو استعمال کرنے کیلئے امریکی بحری جہازوں سے بہت زیادہ فیس وصول کرتا ہے جس کے بعد ٹرمپ نے پانامہ کینال پر قبضہ کرنے کی دھمکی دیدی جو کہ بین الاقوامی تجارت کیلئے ایک اہم راستہ سمجھا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاناما کی فیس غیر منصفانہ طور پر بہت زیادہ ہے۔ایک سابق امریکی صدر نے پانامہ کینال کے بارے میں ٹروتھ سوشل کے پلیٹ فارم پر پر دو طویل پوسٹس شیئر کیں۔ انہوں نے اس بارے میں بات کی کہ امریکہ نے نہر کو کس طرح بنایا اور فروخت کیا، اور اس کا آج امریکہ کے تعلقات اور مالیات پر کیا اثر پڑتا ہے۔ ان کے خیال میں یہ امریکہ کیلئے قومی سلامتی اور پیسہ دونوں کیلئے ایک بڑا سودا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر پانامہ ہمارے اصولوں پر عمل نہیں کرتا ہے، تو ہم پانامہ کینال کو واپس لے لیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ اور پاناما کے درمیان 1977 میں ہونے والے معاہدے کی بات کر رہے تھے جس میں امریکہ نے پاناما کینال کا کنٹرول پاناما کے حوالے کر دیا تھا۔ یہ منتقلی دراصل 1999 میں صدر جمی کارٹر کے معاہدے کے حصے کے طور پر ہوئی تھی۔
ٹرمپ نے پانامہ نہر پر قبضے کی دھمکی دے دی



















