بیجنگ،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چینی کمپنی پاکستان میں 350ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ای وی سیکٹر میں چینی سرمایہ کاری میں دلچسپی نظر آ رہی ہے ،منصوبے کے تحت پاکستان میں 3ہزارسے زائد الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز نصب کیے جائیں گے، سندھ ایک ہزار ، پنجاب 1500اور خیبرپختونخوا و بلوچستان میں 750سٹیشنز لگائے جائیں گے،اے ڈی ایم گروپ ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کےلئے 90ملین ڈالر سرمایہ کاری فراہم کرے گا، پاکستان میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کےلئے 250ملین ڈالر مختص کردئیے گئے۔
چینی کمپنی کی پاکستان میں 350ملین ڈالر سرمایہ کاری



















