جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 ملزموں پر فرد جرم عائد

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی،ملزموںکی مجموعی تعداد116تک جاپہنچی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس پرسماعت کی،جج امجد علی شاہ نے زین قریشی، راجہ ناصر محفوظ اور راجہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی،مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، علی امین گنڈا پور، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، عمر ایوب، شیخ رشید ، عمر ایوب، شبلی فراز، صداقت عباسی، زرتاج گل، واثق قیوم عباسی، بشارت راجہ، شیخ راشد شفیق بھی نامزد ملزموں میں شامل ہیں،پراسیکیوٹر نے 3غیر حاضر ملزموں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کردی۔

دوسری جانب عدالت میں عمران خان اور فواد چودھری کی جانب سے 5دسمبر کی عدالتی کارروائی کی سی سی ٹی وی فراہم کرنے کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی،پراسیکیوشن اور ملزموں کے وکلا فیصل چودھری، فیصل ملک، علی بخاری کے دلائل مکمل ہوگئے، درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔