محسن نقوی کا دورہ پاسپورٹ آفس، ایجنٹ مافیا کا صفایا

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر وزیر داخلہ محسن نقوی نے گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کادورہ کر کے ایجنٹ مافیا کا مکمل صفایا کرادیا۔

محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے آئے شہریوں سے ملاقات کی، سہولیات کادریافت کیا،شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے عمل پر اظہار اطمینان کیا،شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا 24 گھنٹے پاسپورٹ آفس کھلنے سے بے پناہ رش ختم ہو گیا۔

وزیر داخلہ مختلف کاﺅنٹرز پر گئے اور شہریوں سے تبادلہ خیال کیا،مسائل موقع پر حل کرنے کےلئے احکامات دیئے، بعض شہریوں نے علاقے میں ایجنٹ مافیا کی شکایت لگائی،وزیرداخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو فی الفور کریک ڈاون کا حکم دیا،محسن نقوی نے کہا شہریوں کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے، پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کا اعتماد میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔