پہلے آسٹریلیا پھر افریقہ، رضوان دونوں ٹیموں کو سرزمین پر شکست دینے والے پہلے کپتان

جوہانسبرگ (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا جو آج تک کوئی پاکستانی کپتان نہ کر پایا۔محمد رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو ان کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔ پاکستان نے کیپ ٹاون میں کھیلے گئے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آوٹ ہوئی تھی۔ 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 248 رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ یوں پاکستان نے جنوبی افریقا کو اس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دی۔محمد رضوان نے اس جیت کے ساتھ اہم اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔محمد رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو ان کی ہی سرزمین پر سیریز میں شکست دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔اس سے قبل نومبر میں محمد رضوان کی کپتانی میں پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراونڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیتنے والے واحد پاکستانی کپتان ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیت کر اکیسویں صدی میں جنوبی افریقا میں 3 مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے 2013، 2021 میں جنوبی افریقا کو سیریز میں شکست دی تھی۔