اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ججز کی تعیناتی میں انٹیلی جنس ایجنسی کو کردار دیا گیا تو غلط استعمال ہو سکتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ایک اور خط لکھ دیا۔
سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو لکھے خط میں کہا گیارولز میں آئینی بنچ کیلئے ججز کی تعیناتی کا مکینزم ہونا چاہیے،آئینی بنچ میں کتنے ججز ہوں اس کا مکینزم بنانا بھی ضروری ہے، آئینی بنچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے۔
سینئر جج سپریم کورٹ نے کہاکس جج نے آئینی تشریح والے کتنے فیصلے لکھے یہ ایک پیمانہ ہو سکتا ہے، کمیشن بغیر پیمانہ طے کیے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچ تشکیل دے چکا،ججز کی تعیناتی میں انٹیلی جنس ایجنسی کو کردار دیا گیا تو غلط استعمال ہو سکتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا جوڈیشل کمیشن میں پہلے ہی اکثریت ایگزیکٹو کی ہے، جج آئین کی حفاظت اوردفاع کرنے کا حلف لیتا ہے،ججز تعیناتی کے رولز بھی اسی حلف کے عکاس ہونے چاہئیں۔
ججز تعیناتی میں انٹیلی جنس ایجنسی کو کردار دیا گیا تو غلط استعمال ہو سکتا ہے،جسٹس منصور



















