وزیراعظم شہبازشریف کا ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ہرجانے کے دعوے سے متعلق کیس میں عمران خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،ہائی کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانے کے دعوے کے کیس میں عمران خان کی ٹرائل کورٹ میں گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عمران خان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینے کی اجازت دی ہے، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے،گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں، عدالت سے استدعا کی گئی ہے ٹرائل کورٹ کے شہباز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چودھری اقبال نے عمران خان کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔