اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان سپر لیگ 10 سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس اور مشاورت شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کی کیٹیگریز کو حتمی شکل دینے کے اجلاس ہوا، پہلے مرحلے میں پلاٹینم کیٹیگری کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری کےلئے شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، حارث روف، بابر اعظم اور صائم ایوب کے نام سامنے آئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پلاٹینم کیٹیگری کےلئے محمد عامر، شاداب خان، نسیم شاہ، عماد وسیم، محمد رضوان اور اسامہ میر کے نام بھی زیر غور آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کیلئے باقی کیٹیگریز اور دیگر کھلاڑیوں کا معاملہ ریویو کمیٹی اور سلیکشن پینل کے سپرد ہوگا اور یہ کام آئندہ ہفتے مکمل کرلیا جائے گا۔
پی ایس ایل 10پلاٹینم کیٹیگری کےلئے بڑے ناموں پر غور



















