چیمپئنز ٹرافی،پاک بھارت کرکٹ بورڈز میں تمام معاملات پر انڈر اسٹینڈنگ طے پاگئی

اسلام آباد (مشرق نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تمام معاملات پر انڈر اسٹینڈنگ طے پاگئی۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر اب کسی قسم کی کوئی پیچیدگی نہیں رہی۔ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پر معاہدوں کا کام حتمی مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اعلان کرنا ہے، اتوار کو چھٹی کی وجہ سے اعلان نہ ہوسکا تو پیر تک اعلان ہونے کا امکان ہے ۔