عوام فراڈ،جعلسازی سے بچنے کیلئے محتاط رہیں،نیب کاانتباہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوام فراڈ ،جعلسازی سے بچنے کیلئے محتاط رہیں،نیب نے انتباہ جاری کردیا۔

قومی احتساب بیورو نے عوام کو خبردار کیا غیر رجسٹرڈ ہاوسنگ سکیموں کی فائلوں کی خرید و فروخت سے اجتناب ، اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کے جعلی پیغامات پر کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہ کریں،کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ، غیر قانونی ڈیپازٹس اور پرائیویٹ لون ایپس کے ذریعے ہونے والے فراڈ سے محتاط رہاجائے،زیادہ منافع یا غیر حقیقی انعامات کے وعدوں پر یقین نہ کریں، ملٹی لیول مارکیٹنگ، آن لائن لاٹری اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی پیغامات سے بھی ہوشیار رہیں،