نئی تاریخ رقم ،بابر اعظم نے ٹی 20میں تیز ترین 11000 ہزار رنز مکمل کرلیے

سنچورین(ایم این پی )نئی تاریخ رقم ،بابر اعظم نے ٹی 20میں تیز ترین 11000 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

پاکستانی بیٹر نے سنگ میل جنوبی افریقہ کےخلاف اننگ میں 11 واں رن لے کر مکمل کیا،بابر اعظم 300 سے کم اننگز میں کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے،11 ہزار ٹی20رنز کا سنگ میل 298 اننگز میں عبور کیا،بابر اعظم 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم سے کم اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

بابر اعظم نے اننگز کے دوران پروفیشنل کرکٹ کے 26 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔