آئینی بنچ نے 26 ویں ترمیم کیس جنوری میں سننے کا عندیہ دےدیا

اسلام آباد،لاہور :(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)آئینی بنچ نے26 ویں ترمیم کیس جنوری میں سننے کا عندیہ دےدیا۔

فوجی عدالتوں پر کیس کی سماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے کہا خصوصی عدالتوں پرکیس کا جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں ،26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستیں جنوری کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنا چاہتے ہیں، 26 ویں ترمیم سمیت بہت سے کیسز پائپ لائن میں ہیں۔

دوسری جانب 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستوں کی جلد سماعت کےلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی،لاہور ہائیکورٹ بار کی درخواست میں استدعا کی گئی آئینی ترمیم کےخلاف درخواستیں فوری طور پر سماعت کےلئے مقرر کی جائیں۔