پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اسلام آباد (مشرق نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران انہوں نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے دوروں نے برادرانہ تعلقات کو تقویت دی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دوروں اور معاہدوں سے سی پیک کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے سے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا ہے کہ سی پیک سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آئی، 2 لاکھ 36 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں، یہ منصوبہ پاکستان کے جغر افیائی محل وقوع کو اقتصادی فائدے میں بدل رہا ہے۔