فوجی عدالتوں کو ملزمان کے کیسز کے فیصلے سنانے کی اجازت

اسلام آباد: ( )آئینی بنچ نے سیویلنز کے ملٹری کورٹ ٹرائل کے کیس میں فوجی عدالتوں کو ملزمان کے کیسز کے فیصلے سنانے کی اجازت دیدی۔

بنچ نے کہا فوجی عدالتوں کےفیصلےسپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمہ کےفیصلےسےمشروط ہونگے، جن ملزمان کو سزائوں میں رعایت مل سکتی ہے وہ دے کر رہا کیا جائے، جن ملزمان کو رہا نہیں کیا جا سکتا سزا سنانے پر جیلوں میں منتقل کیا جائے۔

عدالت نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔