اسلام آباد (بیورو رپورٹ) دفترخارجہ نے کہا ہے شام سے 300 سے زائد پاکستانی بحفاظت ملک واپس پہنچ گئے ہیں،ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا شام سے وطن واپس آنے والوں میں زیارت کےلئے جانےوالے افراد بھی شامل ہیں،پاکستانیوں کو فوری طور پر ویزا دینے پر لبنان حکومت کے مشکور ہیں، ہمارا سفارتخانہ شام میں تمام پاکستانیوں کی معاونت کررہا ہے، ہم سمجھتے دہشتگردی کی ہر کارروائی کی مذمت کرنی چاہیے، عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لے، شام کی سلامتی اور خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پرقبضہ قابل مذمت ہے،پاکستان یقین رکھتا ہے بیرون مداخلت سے شام کے مسائل حل نہیں ہوں گے، شام کے شہریوں کا حق ہے کہ وہ اپنا مستقبل خود طے کریں، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں،خلیل الرحمن حقانی کی وفات پروزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ٹوئٹ سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا خلیل الرحمن حقانی کی وفات پر وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے دکھ کا اظہار کیا ہے،پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ساتویں اجلاس اسلام میں ہوا، دونوں ممالک نے تجارت ،سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، پاکستان اور فرانس کے درمیان یو این سکیورٹی معاملات پر اسلام آباد میں اجلاس ہوا، پاکستان اور فرانس نے باہمی طور پر چیلنجز کا سامنا کرنے پراتفاق کیا،ممتاز زہرا بلوچ نے کہا امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں کسی پاکستانی کو مدعو کیے جانے بارے میں معلوم نہیں، کینیا اور دیگر ممالک کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کے معاملات وزارت داخلہ دیکھتی ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوجوں کی جانب سے غیر قانونی اور بلاجواز کاروائیوں پر متفکر ہے، شمالی کوریا کا سفارتخانہ کووڈ کی وجہ سے خالی رہا، شمالی کوریا کے سفیر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
شام سے 300 سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی، عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لے: دفتر خارجہ



















