لاہور (سٹاف رپورٹر+ کامرس رپورٹر) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گورنر ہاﺅس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز،نائب صدر و ریجنل چیئرمین سندھ ساﺅتھ عبدالموہمن و دیگر وفد سے ملاقات کے موقع پر کہاکہ انڈسٹری کا فروغ ہمارا مقصد ہونا چاہیے،بزنس کمیونٹی پیسہ کمائیگی تو حکومت کو بھی ریونیو آئے گا۔اگر صنعتکاروں کو مفت زمین دی جائے تو صنعتکاری میں اضافہ ہو گا۔سندھ حکومت بزنس کمیونٹی کو سپورٹ کرتی ہے،ایف پی سی سی آئی آفس میں آکر بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی کراﺅنگا کہ آپ کام کریں سند ھ حکومت آپ کو سپورٹ کرے گی۔ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر کام کر رہی ہے۔اجلاس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں بھی موجود تھے، میٹنگ کا اہتمام ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی طرف سے کیا گیا۔مراد علی شاہ نے ذکی اعجاز کی سندھ میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز قائم کرنے اور پیڈمک اور فیڈمک کی طرز پر کمپنیز قائم کرنے کی تجویز کو سراہا اور کہاکہ کوئی بھی دوسرا صوبہ اچھا کام کر رہا ہو گا تو ضرور اسے سندھ میں بھی اپنایا جائیگا۔انہوں نے مزید کہاکہ خیر پور اور لاڑکانہ میں بھی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی ہیں،سندھ میں چینی سرمایہ کار بھی آ رہے ہیں۔ذکی اعجاز نے کہاکہ دھابیجی میں لینڈ کی قیمت بہت زیادہ ہے اس قیمت پر زمین لے کرانڈسٹری لگانا ممکن ہے۔اس پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ دھابیجی سپیشل اکنامک زون پر کام کر رہے ہیں کہ اسکی قیمت کیسے کم کی جائے۔ذکی اعجاز اور عبدالموہمن نے کہاکہ سندھ یا پنجاب میں سے کوئی ایک صوبہ گیس انفرسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ختم کر دے تاکہ بزنس کمیونٹی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہو۔انہوں نے مزید کہاکہ کراچی اور باقی سندھ میں روڈ انفرسٹرکچر اور اانڈسٹریل سٹیٹ کو بہتر کیا جائے۔ذکی اعجاز نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی ویژن 2030پر کا م کر رہا ہے جس کا مقصد پاکستان کی برآمدات کو 100بلین ڈالر تک لیکر جانا ہے۔برآمدات کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کیلئے ایف پی سی سی آئی ڈسٹرکٹ اور سیکٹرول اکانومی پر کام کر رہا ہے،سندھ حکومت ہر ڈسٹرکٹ میں کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائے جو ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مل کر کام کریں۔مراد علی شاہ نے ذکی اعجاز کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہاکہ میں صوبائی وزیر انڈسٹری کو آج کی میٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دوں گا۔
انڈسٹری کا فروغ ہمارا مقصد،بزنس کمیونٹی پیسہ کمائے گی تو حکومت کو بھی ریونیو آئیگا: وزیراعلیٰ سندھ



















