ائیر پورٹ بند،سینکڑوںپاکستانی شام میں پھنس گئے،کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال

دمشق:(مشرق نیوز) ائیر پورٹ بند،سینکڑوں پاکستانی زائرین شام میں پھنس گئے،وزارت خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا ،ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ کی بندش کے باعث شام میں تقریباً 250 پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے۔

کنٹری ہیڈ شام ونگز طارق سمیع نے کہاباغیوں کے ملک پر قبضے کے بعد ائیر پورٹ بند ہونے سے پروازیں منسوخ ہوگئیں،شام ونگز کے تحت ائیر لائنز کا شیڈول واضح نہیں، دمشق کے علاقے سیدہ زینب میں ہوائی فائرنگ کے باعث زائرین میں خوف و ہراس ہے۔

ادھر وزارت خارجہ نے شام میں موجود پاکستانی شہریوں کی سہولت کےلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہااہلخانہ فون نمبر یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں،سفارتی ذرائع کے مطابق تمام پاکستانی وعملہ محفوظ اور رابطے میں ہے،حکام نے شام میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کردی ۔