حکومت ،اتحاد تنظیمات مدارس میں 2019 کا معاہدہ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت ،اتحاد تنظیمات مدارس میں 2019 کا معاہدہ منظر عام پر آگیا۔

اتحاد تنظیمات نے مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے،معاہدہ پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیا ،تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کےساتھ رجسٹریشن کرانے کا پابند ،وزارت تعلیم مدارس کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی تسلیم کی گئی، رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا ،معاہدے میں یکساں نصاب کے اہداف بھی طے کیے گئے