ایف ڈبلیو او کی مہارت ، قراقرم ہائی وے پہلی بار سردیوں میں بھی بحال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف ڈبلیو او کی مہارت ، قراقرم ہائی وے پہلی بار سردیوں میں بھی بحال کردی گئی۔

پاکستان اور چائنہ کو زمینی راستے سے ملانے والی شاہراہ قراقرم دسمبر سے مارچ تک بند رہتی تھی،دنیا کی بلند ترین شاہراہ کو شدید برفانی موسم میں ٹریفک کےلئے کھلا رکھنے کی ذمہ داری ایف ڈبلیو او کو دی گئی، ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں شب و روز قراقرم ہائی وے کو سال بھر بشمول برفانی موسم کھلا رکھنے کےلئے مصروف عمل ہیں،ایف ڈبلیو او کی کاوشوں کی بدولت قراقرم ہائی وے اب سال بھر ہر طرح کی ٹریفک کےلئے کھلی رہے گی،پاک چائنہ سیاحت و تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔