اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ہائی کورٹ نے احتجاج کی آڑ میں سبزی فروش کے بھائی کو گرفتار کرنے پر پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہااحتجاج میں شریک نہ ہونےوالوں کو کیسے اٹھا سکتے ہیں؟۔
جسٹس ارباب طاہر کی عدالت میں عام شہریوں کو گرفتار کرنے کےخلاف کیس پر سماعت ہوئی،جسٹس ارباب طاہر نے پولیس کے روئیے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں، ایسے لوگوں کو اٹھا کر گرفتاری ڈال رہے ہیں یہ تو بالکل غلط ہے،احتجاج میں شریک نہ ہونےوالوں کو کیسے اٹھا سکتے ہیں؟۔
وکیل ریاست علی آزاد نے موقف اپنایا آئی جی صاحب سیاسی نعرے لگانے میں مصروف ہیں اور جی 10 میں وکلا کی گاڑیوں سے بیٹریاں چوری ہو گئیں،پولیس کا کام لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے، یہ بلوچستان نہیں دارالحکومت اسلام آباد ہے۔
عدالت نے ڈی ایس لیگل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کیس کو دیکھ لیں پولیس نے بےگناہ کو گرفتارکر لیا ،ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا میں دیکھ لیتا ہوں، متاثرہ فیملی سے رابطے میں رہونگا،بعدازاں عدالت نے ایف ٹین سے احتجاج کیس میں گرفتار ہونے والے سبزی فروش کو جوڈیشل کردیا اور ڈی ایس پی لیگل کو ہدایات کےساتھ کیس نمٹا دیا۔
احتجاج میں شریک نہ ہونےوالوں کو کیسے اٹھا سکتے ہیں؟،عدالت



















