سعودیہ نے پھر پاکستان کا ہاتھ تھام لیا،3 ارب ڈالر کی ڈیپازٹ مدت میں توسیع


کراچی:(بیورورپورٹ)سعودی عرب نے پھر پاکستان کا ہاتھ تھام لیا،3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ایک سال کیلئے رول اوور کردیا۔

ترجمان سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی معیشت کی معاونت کےلئے سعودی عرب نے 3 ارب امریکی ڈالر کی ڈیپازٹ مدت میںایک سال کی توسیع کردی،ڈیپازٹ مدت میں توسیع مملکت سعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کردہ مسلسل حمایت کا حصہ ہے،سٹیٹ بینک نے کہاپاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور ملکی معاشی ترقی و خوشحالی میں مدد ملے گی، توسیع دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔