اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے پاک روس تعلقات پر مغرب کو ناراض نہیں ہونا چاہیے،روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اویس لغاری نے کہاپاک روس تعلقات سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، پاک روس تعلقات کسی کو نقصان پہنچانے کےلئے ہیں نہ ہی کسی کے مفاد کےخلاف ہیں،تعلقات کے فوائد اقتصادی فوائد میں تبدیل ہو جائیں گے
وزیر توانائی نے کہا مارچ سے پاکستان اور روس کے درمیان آزمائشی مال بردار ٹرین چلے گی، ہم پاکستان اور روس کے درمیان براہ راست فضائی سروسز کے قیام پر غور کر رہے ہیں تاکہ عوام کے درمیان رابطے بڑھیں اور کاروبار کو فروغ ملے،پاکستان کو برکس فریم ورک کے اندر رکن ممالک کے ساتھ بہتر اور قریبی علاقائی تعاون کا فائدہ ہوسکتاہے۔
پاک روس تعلقات پر مغرب کو ناراض نہیں ہونا چاہیے: وزیر توانائی



















