وزیرآباد حملہ کیس ، 6پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 14 گواہوں کے وارنٹ گرفتاری

گوجرانوالہ:(بیورورورپورٹ)وزیرآباد حملہ کیس میں 6پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 14 گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

سماعت انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت میں ہوئی ،پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم نوید مہر کو پیش کیا گیا،دوران سماعت گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ میڈیکل کرنے والے ڈاکٹرز کو عدالت نے بیان حلفی دینے کیلئے طلب کرلیا۔

عدالت نے شہادت کیلئے نہ آنے والے پی ٹی آئی کے 6 رہنماوں حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت 14 گواہوں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے 11 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دےدیا۔