واشنگٹن:(خواجہ فا روق)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی کابینہ اور اہم عہدوں پروفاداروں ،رشتے داروں کی تعیناتیاں،فرانس میں چارلس کشنر کو سفیر تعینات کردیا۔
چارلس کشنر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایونکا کے شوہر جیرڈ کشنر کے والد ہیں، جیرڈ کشنر خود بھی اپنے سسر کے پہلے دور حکومت میں مشیر رہ چکے ،اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا چارلس کشنر پیار کرنے والے انسان اور شاندار بزنس مین ہیں،چارلس کشنر کو پیرس بھیجا جائے گا تاکہ امریکہ ،فرانس کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کیا جا سکے۔
علاوہ ازیں ٹرمپ نے بھارتی نژادپٹیل کو ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کردیا،44 سالہ کشیپ کاش پٹیل اسٹیبلشمنٹ کے ناقد ٹرمپ کے وفادار ساتھی، وکیل اور تفتیش کار ہیں۔
دریں اثنا ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا،ٹرمپ نے کہا برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ہی ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کریں ایسا کیا تو100 فیصد ٹیکس لگے گا،عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں، ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنے والے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔
ٹرمپ وفاداروں ،رشتے داروں پر مہربان،اہم عہدوں پر تعیناتیاں



















