پیرس (مشرق نیوز) برطانوی انٹیلی جنس ڈائریکٹر رچرڈ مور نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری عزائم ایک بڑے عالمی سلامتی کے خطرے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ حزب اللہ اور حماس کی طرف سے ناکامیوں کے بعد بھی یہ خطرہ موجود ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رچرڈ مور نے پیرس میں ایک تقریر میں کہا کہ مشرق وسطی میں ایران نواز ملیشیاﺅں کو بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن حکومت کے جوہری عزائم ہم سب کیلئے خطرہ ہیں۔دریں اثنا فرانسیسی خارجہ انٹیلی جنس کے سربراہ نکولس لرنر نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ایرانی ایٹمی سرگرمیوں کی مضبوطی سب سے خطرناک خطرہ ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ پیرس میں دیے گئے بیانات میں مزید کہا کہ ہماری خدمات اس کا مقابلہ کرنے کیلئے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔
ایران کے جوہری عزائم ہم سب کیلئے سنگین خطرہ ہیں:برطانیہ، فرانس



















