بلاوائیو (مشرق نیوز) زمبابوے سے سیریز کےلئے پاکستان ٹی20 سکواڈ میں شامل کھلاڑی بلاوائیو پہنچ گئے۔دبئی سے بلاوائیو پہنچنے والے کھلاڑیوں میں عثمان خان، سفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان، عرفات منہاس، عمیر بن یوسف اور قاسم اکرم شامل ہیں۔پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، حارث روف، حسیب اللہ، محمد حسنین، عرفان خان، طیب طاہر، صائم ایوب، ابرار احمد، عامر جمال، جہانداد خان، عباس آفریدی پہلے سے بلاوائیو میں موجود ہیں۔پاکستان ون ڈے سکواڈ کے کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم زمبابوے سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
پاکستانی ٹی20 سکواڈ میں شامل کھلاڑی بلاوائیو پہنچ گئے



















