سی ٹی او کی نا اہلی، ٹریفک جام معمول،وارڈنزموبائل فونز پر گیمز کھیلنے میں مصروف،عوام خوار

لاہور: ( شو کت مروت )صوبائی دارالحکومت میں بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ،سکولوں کے اوقات کار خاص کر چھٹی کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہنے لگی،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا،عوام رل گئے،کارکردگی صرف چلانوں تک محدود رہ گئی۔

منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے سے شہری ذہنی و جسمانی اذیت اور کرب میں مبتلا رہتے ہیں،ٹریفک پولیس کی نا اہلی اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شہر بھرمیں جگہ جگہ تجاوزات اور تحفظ دینے کے عمل نے ٹریفک نظام کو تباہ کر کے رکھ دیا،ٹریفک وارڈنز موبائل فونز کے استعمال میں ہمیشہ مگن رہتے ہیں،وارڈنز کو ٹریفک جام سے کوئی غرض نہیںکیونکہ ان وارڈنز کی خبر لینے کی ذمہ داری سی ٹی او کی ہوتی ہے۔

سی ٹی او کو وزیر اعلیٰ کی خوش آمدیوں سے فرصت نہیں، شہر میں منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر اور مناسب متبادل انتظامات نہ ہونے کے باعث بھی ٹریفک جام کے مسائل سامنے آرہے ہیں، گزشتہ کئی روز سے شہر کی مرکزی اور اہم شاہراﺅں پر ٹریفک جام ہو رہا ہے، ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک جام کے عذاب سے نجات دلوانے میں ناکام ثابت ہو ئی، حکومت اور ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ٹریفک جام سے نجات دلائے۔