کیپ ٹاﺅن (مشرق نیوز) پاکستان کے 2 سکواش پلیئر رواں ہفتے کیپ ٹاون اوپن میں شرکت کریں گے، جس کی انعامی رقم 25 ہزار ڈالرز ہے۔کیپ ٹاون اوپن سکواش، پی ایس اے کوپر ایونٹ ہے جس میں پاکستان کے عاصم خان اور نور زمان کو شامل کیا گیا۔عاصم خان عالمی نمبر 61 اور 6 سیڈ جبکہ نور زمان عالمی نمبر 70 اور 8 سیڈ پلیئر ہیں، ایونٹ کا پہلا راونڈ 26 نومبر سے شروع ہوگا۔پاکستان کے دونوں سکوائش پلیئرز ایونٹ کے ڈراز میں شامل ہیں، جن کو پہلے راونڈ میں بائی ملی ہے۔پاکستان کے دونوں پلیئر 27 نومبر کو براہ راست دوسرے راونڈ میں ایکشن میں ہوں گے۔
پاکستان کے 2 سکوائش پلیئر کیپ ٹاون اوپن کا حصہ قرار



















