پشاور (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے شواہد پر مبنی تحقیقات کو فروغ دینے کےلئے فوری فرانزک سسٹم اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کرد ی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا میں جیلوں کے نظام میں اصلاحات کےلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے اور اصلاحات کا ایک جامع پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا،خصوصی کمیٹی خیبرپختونخوا میں جیلوں کے حالات کا جائزہ لے گی، زیر سماعت مقدمات کے مسائل کو حل کرے گی اور قیدیوں کیلئے تربیتی پروگراموں کی تجویز پیش کرے گی،دوران اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے شواہد پر مبنی تحقیقات کو مضبوط بنانے کےلئے فرانزک سائنس کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
شواہد پر مبنی تحقیقات کو فروغ دینے کےلئے فرانزک سسٹم فوری اپ گریڈ کیا جائے: چیف جسٹس



















