تہران (مشرق نیوز) ایران نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام بارے 29 نومبر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام اور خطے کی صورتحال کے بارے میں اسی ہفتے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ تبادلہ خیال کریگا۔ایرانی ترجمان کے مطابق امکانی طور پر یہ مذاکرات 29نومبر کو ہوں گے تاہم ایران کے اس ترجمان نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ مذاکرات کس جگہ ہوں گے ، اس سے قبل جاپان کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ میں کہا تھا چار ملکوں کے نمائندوں کی امکانی طور ملاقات 29 نومبر کو جنیوا میں ہوگی۔واضح رہے یہ پیشرفت اقوام متحدہ کے جوہری ایشوز کیلئے واچ ڈاگ، آئی اے ای اے کی ایران کے بارے میں منظور کردہ قرار داد کے بعد سامنے آئی ہے۔
جوہری پروگرام: ایران کا 29 نومبر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کیساتھ مذاکرات کا اعلان



















