عدالت نے توشہ خانہ2 کیس میں عمران خان کی رہائی روبکار جاری کردی

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی روبکار جاری کردی گئی۔

سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے روبکار جاری کی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہوچکی، کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہائی دی جائے،10لاکھ روپے کے 2 مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے جمع کرائے۔