نواز شریف کی درخواست منظور،ایم این اے عادل بازئی نااہل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نوازشریف کی درخواست منظور،الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کر دیا۔

ای سی پی نے سپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پر فیصلہ سنادیا اور این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے کہا عادل بازئی نے 26 ویں ترامیم پر ووٹ نہیں دیا ،پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی، مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

واضح رہے عادل خان بازئی بطور آزاد امیدواررکن قومی اسمبلی بنے،18 فروری کو ن لیگ ،20 فروری کو سنی اتحاد کونسل نے عادل بازئی کی پارٹی شمولیت کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا ۔