دبئی (مشرق نیوز) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نیمار دبئی میں قیمتی جائیداد کے مالک بن گئے انہوں نے بیش قیمت پینٹ ہاوس خرید لیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نیمار نے دبئی میں انتہائی لگژری رہائشی اسکیم میں قیمتی پینٹ ہاوس خریدا ہے جس کی مالیت 20 کروڑ درہم (پاکستانی 15 ارب روپے سے زائد) ہے۔رپورٹ کے مطابق نیمار نے یہ پینٹ ہاوس دبئی کی مقامی کمپنی بن غاطی کی انتہائی لگڑری رہائشی اسکیم ”بوگاٹی ریذیڈنسی“ میں خریدا ہے، جو اپنی آسائشات کے باعث دنیا بھر کے امرا اور شہرت یافتہ افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔نیمار نے جو پینٹ ہاوس خریدا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ 360 ڈگری پر ہے اور اس کا ویو پورے دبئی کا احاطہ کرتا ہے۔اس کے علاوہ اس پینٹ ہاوس میں سوئمنگ پول کے علاوہ گاڑی کیلئے خصوصی لفٹ بھی ہے۔
نیمار دبئی میں انتہائی قیمتی جائیداد کے مالک بن گئے



















