گاڑیاں توڑ پھوڑ کیس:گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور:(کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس پرسماعت کی، علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے،عدالت نے تھانہ مناواں کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔