معیشت سنبھلنے پر آئی ایم ایف حیران ، مقررہ اہداف حاصل،ملکی مفاد کیخلاف کوئی کام نہیں کرینگے:وزیر خزانہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے آئی ایم ایف حیران تھا پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی، معیشت کی بہتری کےلئے مقررہ اہداف حاصل کریں گے، ملکی مفاد کےخلاف کوئی کام نہیں کریں گے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے ، مہنگائی 38 فیصد سے 7فیصد پر آگئی ،حکومتی اقدامات کے نتیجے میں شرح سود میں بھی کمی آئی،زر مبادلہ ذخائر بڑھنے سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف وفد سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی، معیشت کی بہتری کےلئے مقررہ اہداف حاصل کریں گے ،تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے،آئی ایم ایف حیران تھا پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی، آئی ایم ایف نے کہا ہے 14ماہ میں خسارہ سرپلس میں لانا خوش آئند ہے،وفاقی وزیر نے کہا چاروں وزرائے اعلیٰ نے معیشت کی بہتری کےلئے تعاون کا یقین دلایا ہے، معیشت کی بہتری کےلئے تمام شعبوں نے اپنا کردارادا کرنا ہے، وزیراعظم جلد معاشی میپ پیش کریں گے،ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے،ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے سب کواپناحصہ دیناہوگا،یہ درخواست نہیں،سب کوٹیکس دیناہوگا،موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے، صرف ”چارٹر آف اکانومی“ ہی نہیں، ”چارٹر آف انوائرمنٹ‘ ‘بھی کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، سینیٹر نے مزید کہا امریکہ میں موڈیز، فچ اور دیگر ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ مثبت میٹنگ ہوئی، پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ نے مزید کہا وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے کےساتھ پلان شیئر کیا ۔