بھارت پاکستان نہ آنے پر بضد،آئی سی سی کو نقصان پورا کرنے کی پیشکش کردی

نئی دہلی،دبئی:(ایم این پی)بھارت پاکستان نہ آنے پر بضد،آئی سی سی کو نقصان پورا کرنے کی پیشکش کردی،آئی سی سی کے خط پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہاچیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کرا دیں،مالی نقصان پورا کر دیں گے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈکے نائب صدر راجیو شکلا نے کہاٹیم سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نہیں جائے گی،حکومتی ہدایت پر ہی دورہ کرسکتے ہیں،آئی سی سی کو جواب دےدیا ۔