لاہور:(قمر عباس نقوی )ایس ڈی او،سب انجینئر کاگٹھ جوڑ،واسا سبزہ زار سٹور سے لاکھوں مالیت کی تار چوری،افسران محفوظ، 6ملازمین معطل، انکوائری افسر نے رپورٹ راتوں رات مکمل کرکے پیش کردی۔
مارچ20204میںشعبہ مینیٹنس کی جانب سے ڈسپوزل کی بحالی کی خاطر تار کی ضرورت پڑی جس پر ایس ڈی او سبزہ زار اسامہ کو تار کی فراہمی کےلئے سابق ایکسین مینٹیس وقاص لیاقت کی جانب سے تار کا کہا گیا جس پر سٹور سے تار کی فراہمی کےلئے سابق ڈائریکٹر اقبال ٹاﺅن غفران صادق اور ایس ڈی او سبزہ زار اسامہ اور ایکسین مینٹینس وقاص لیاقت اور سب انجینئر رانا اسامہ سعید کی موجودگی میں سب ڈویژن سبزہ زار کے سٹور کا لاک کھولنے کےلئے سب انجینئر رانا اسامہ سعید کا کہا جس پر اس کی جانب سے مبینہ طور پر بتایا گیا سٹور لاک کی جابی گھر میں گم ہو گئی۔
سابق ڈائریکٹر غفران صادق کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے کہ لاک کو توڑ کر تار لے لی جائے جس پر سٹور اوپن ہونے پر انکشاف ہوا کہ مختلف نوعیت کی400 فٹ تار غائب ہے جس کی مالیت 30لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
ذرائع کے مطابق سٹور لاک اور شٹر ٹوٹے بغیر تار چوری ہوئی جو کہ ملتان روڈ ڈسپوزل کے تینوں شفٹوں کے آپریٹرز اور سیور مینز پر ڈال کر ان کو چور بناتے ہوئے ایکسین آپریشن سبز زار فیصل سرور کی جانب سے ایس ڈی او اسامہ اور سب انجینئر رانا اسامہ سعید کو محفوظ رکھنے کی خاطر چھوٹے ملازمین پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا گیا جس پر انکوائری کےلئے ایڈمن کو لیٹر لکھا گیا جس پر ایکسین راوی ٹاﺅن عمیر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا جو کہ کئی ماہ تک انکوائری التوا میں رکھی گئی حال ہی میں ایڈمن میں مقرر انکوائریز کا ریکارڈ طلب ہونے پر تار چوری کا معاملہ سامنے آیا جس پر انکوائری آفیسرز سے فوری انکوائری رپورٹ بھی طلب کی گئی جس میں ان کی جانب سے یک طرفہ رپورٹ بناتے ہوئے ذمہ داری ایکسین سبزہ زار فیصل سرور کی رپورٹ پر 7ملازمین کو چور ثابت کیا گیا جس پر ملازمین کو نوکری سے معطل کرتے ہوئے ایڈمن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اور ورک چارج ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
وائس چیئرمین واسا کا معاملہ کو ذاتی حیثیت سے انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے تار چوری میں ہمارا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ہمیں قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، ایکسین سبز زار فیصل سرور نے کہا تار چوری کا واقع ڈسپوزل پر ہوا ہے جس پر تینوں شفٹوں کے آپریٹرز پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا، ایس ڈی او سبز ہ زار اسامہ نے کہا تار آن گراﺅنڈ تھی کسی جگہ رکھی نہیں ہوئی تھی، معاملے پر آپ کو کس نے بتایا ہے، میں ڈرائیو کر رہا ہوں بعد میں بات کرتا ہوں جبکہ بعد میں کوئی رابطہ نہ کیا جا سکا۔
واسا سبزہ زار سٹور سے لاکھوں کی تار چوری، افسر محفوظ،6ملازمین معطل



















