مظفر آباد، مسافر وین کھائی میں جاگری،7افراد جاں بحق


مظفرآباد:(بیورورپورٹ)مظفر آباد میںمسافر وین کھائی میں جاگری،7افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ نواحی علاقے کیلگراں کے مقام پر پیش آیا،وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گری ،7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے،2زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،مقامی انتظامیہ نے کہا حادثہ خرابی سڑک کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔