آئینی بنچ میں 5روز کیلئے62 مقدمات سماعت کےلئے مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی بنچ میں 18 سے 22 نومبر 5روز کےلئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست، آڈیو لیک کمیشن سمیت 62 مقدمات سماعت کےلئے مقرر کر دئیے گئے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بنچ تشکیل دےدیا،جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےخلاف درخواست پر سماعت20نومبر کو ہوگی،آزاد اراکین کی سیاسی جماعت میں شمولیت ودیگر مقدمات بھی سنے جائیںگے۔