ہر روز فحش ویب سائٹس تک رسائی کی 2کروڑ کوششیں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ہر روز فحش ویب سائٹس تک رسائی کی 2کروڑ کوششیں ،2018سے 2024کے دوران 8لاکھ سے زائد ویب سائٹس بلاک کردی گئیں۔

ترجمان پی ٹی اے نے کہا7سالوں میں لاکھوں کی تعداد میں گستاخانہ اور پورنوگرافی ویب سائٹس بلاک کی گئیں، ملک کے اندر روزانہ تقریباً2کروڑ فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوششیں کی جاتی ہیں،صارفین ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کے ذریعے پابندیوں کو نظرانداز کرکے فحش مواد تک رسائی حاصل کرتے ہیں،غیر قانونی رسائی و فحش مواد کو بلاک کرنے کےلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔