دکی: (مشرق نیوز)دکی میں زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب کرش پلانٹ کیمپ سے 3 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا۔
ایس ایچ اوہمایوں خان ناصر کے مطابق شرپسندوں نے مزدوروں کے کیمپ پر حملہ کیا اور جنریٹرز ،مشینری کو بھی نذر آتش کردیا،اغوا ہونےوالے مزدوروں میں نصیب ، نور اور حکمت شامل ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تلاش شروع کردی۔
دکی ، زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب کیمپ پر حملہ،3 مزدور اغوا



















