قیدیوں سے سیاسی گفتگو پر فوری پابندی کی حکومتی درخواست مسترد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ہائیکورٹ نے قیدیوں کی ملاقاتوں میں سیاسی گفتگو پر فوری پابندی لگانے کی حکومتی درخواست مسترد کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل پر نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقاتوں میں سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کےخلاف چیف کمشنر اسلام آباد کی اپیل پر سماعت کی،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔