اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا ہے حج درخواستوں کی وصولی 18 نومبر سے شروع ہو گی،3دسمبر تک حج درخواستیں وصول کی جائیں گی، حج کےلئے قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی،رواں سال حج کوٹہ ایک لاکھ 89 ہزار ہے، سرکاری حاجیوں کی تعداد 89 ہزار 500 ہوگی،رواں سال حج اخراجات 11 لاکھ تک متوقع ہیں، وصولی قسطوں میں کی جائیگی، وزیرمذہبی امور نے کہا درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ سے قبل پیسے واپس لینے پر کوئی کٹوتی نہیں ہو گی، قرعہ اندازی کے بعد پہلی قسط واپس لینے کی صورت میں 50 ہزار روپے کٹوتی ہو گی، تیسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں 2 لاکھ روپے کٹوتی ہو گی، 10 فروری کے بعد نہ جانے کی صورت میں بقیہ رقم واپس نہیں ہو گی، درخواست گزار کی فوتگی پر کوئی کٹوتی عمل میں نہیں آئے گی، چودھری سالک حسین نے کہا رواں سال 12سال سے کم عمربچے حج پر نہیں جاسکیں گے، اگر کوئی حاجی دوران حج فوت ہوجاتا ہے تو اس کے لواحقین کو 20لاکھ روپے دئیے جائیں گے، کوشش ہے حج آپریشن کو مزید بہتر کیا جائے،ہر چیز کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن حج کے اخراجات کو نہیں بڑھایا گیا ہے۔
حج درخواستوں کی وصولی 18 نومبر سے شروع ہو گی:سالک حسین



















