کپتان رضوان نے فتح کاکریڈٹ پوری ٹیم کو دےدیا

پرتھ:(ایم این پی)کپتان قومی ٹیم رضوان نے فتح کاکریڈٹ پوری ٹیم کو دےدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان نے کہا میرے لیے بہت خاص لمحہ ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی ہی مجھے مشورے دیتے ہیں،کامیابی میں باﺅلر کااہم کردار ہے،اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے دوسرے ،تیسرے میچ میں اچھا آغاز دیا،آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرانا آسان نہیں ہوتا ،چاہے موسم جیسا بھی ہو ،جیتیں یا ہاریں،شائقین ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں