اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کوئٹہ دھماکے میں امریکی اسلحہ، یو ایس میرین کور کے یونیفارم کااستعمال،دہشتگرد رفیق بزنجو کی تفصیلات ،تصویر کالعدم بی ایل اے نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
تصویر کا فرانزک آڈٹ کرنے پر پتہ چلتا ہے دہشتگرد سر سے پاوں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا ہے، تصویر میں دہشتگرد رفیق نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہے جو صرف افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے۔
دہشتگرد رفیق نے ہوشربا طور پر جو یونیفارم پہنا ہوا ہے وہ بھی یو ایس میرین کور کا ہے، ایمونیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے،را کی طرف سے مہیا کئے جانے والے ڈالروں سے بی ایل اے سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے، پوری قوم کو فارن فنڈڈ دہشتگردوں کے قلع قمع کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔
کوئٹہ دھماکے میں امریکی اسلحہ، یو ایس میرین کور کے یونیفارم کااستعمال



















