لاہور: (کرائم رپورٹر)گرین ٹاﺅن میں پولیس مقابلہ ، 4ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار،2اہلکار زخمی ہوگئے۔
پیر بازار کے قریب فیروز کالونی میں گھر میں ڈاکوﺅں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ شروع کردی،جوابی کارروائی میں4ہلاک،3فرار ہوگئے،مارے جانے والے ڈاکو سنگین وارداتوں میں ملوث ،بینکوں کے باہر شہریوں سے واردات کرتے تھے، فرار 3ملزموںکی گرفتاری کےلئے پولیس نے علاقے بھر کی ناکہ بندی کردی۔
مرنے والے ڈاکوﺅں کی شناخت گینگ لیڈر رضوان ، علی رضا، زین اور علی کے نام سے ہوئی، ملزموں نے چند روز قبل انڈسٹریل سٹیٹ میں بھی واردات کی اور بینک سے رقم لیکر جانے والے کار سوار کو روک کر لوٹا،زخمیوں ہونے والوں میں ا یس ایچ او بھی شامل ہے،طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
لاہور:پولیس مقابلے میں 4ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار،2اہلکار زخمی



















